مودی کی پوری انتخابی مہم یاسین ملک کو سزائے موت دینے کے ارد گرد گھوم رہی ہے، مشعال ملک

نوجوان کشمیر کی جدوجہد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، معاون خصوصی

اسلام آباد(عامررفیق بٹ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔ اپنے شوہر اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئےمشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہی ہے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کے کردار پر توجہ کے عنوان سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔تقریب کا انعقاد انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے کیا تھا۔

معاون خصوصی مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی 2018 اور 2019 کی دو رپورٹس پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین کی مقبوضہ جموں کشمیر تک محدود رسائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ معلومات اور مواصلات کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل تصویر بین الاقوامی برادری تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں زمینی صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جس کی اطلاع دنیا کو پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمین گمنام قبروں سے بھری پڑی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو بے دریغ قتل کر رہا ہے اور اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظار کرتے رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت عصمت دری کو خواتین، مردوں اور بچوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ ، جو کہ ابتدائی طور پر کشمیر اور فلسطین جیسے عالمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنی منظور کردہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع فراہم ہو۔

مشعال ملک نے کسی بھی تحریک کی کامیابی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے اہم اور پیچیدہ مسئلے پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے لیے وقف سیل بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی عدالتوں میں کشمیر کے منصفانہ کاز کو اجاگرکرنے کے لیے حکومتی سطح پر قانونی ادارہ کے قیام کی تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن بلاک کرکے انڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی منظرنامے کوتبدیل کر رہا ہے: مشعال ملک

مشعال ملک نے اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام مذہب اور رنگ سے قطع نظر انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے بنیادی اصولوں پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام جنگ کے دوران بھی عام شہریوں کے قتل، فصلوں، پودوں اور املاک کو تباہ کرنے سے سختی سے منع کرتا ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ