اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی فیلڈ میں موجود ہے اور الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے چاروں صوبوں کی شکایات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھیں، کچھ مخصوص جماعتیں الیکشن میں تاخیر کی باتیں کر رہی تھیں تو ہم نے الیکشن کی تاخیر اور الیکشن شیڈول پر ای سی پی سے بات کی، ہماری ٹرانسفرز، پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مثبت جواب دیا ہے، سوشل میڈیا پر الیکشن مہم نہ چلانے دینےکا خدشہ بھی ای سی پی کے سامنے رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جس کو بھی عوام مینڈیٹ دیں گے ہم اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے، لیول پلیئگ فیلڈ میں صرف الیکشن کمیشن نہیں، صوبائی حکومتیں بھی آتی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور