اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی،قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ پکڑا گیا.ملزمان کے قبضے سے 11کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلئے گئے .ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصو صی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثرعلی اورافضال حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بری امام کے رہائشی ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11,900 گرام منشیات برآمدکر لی گئی،ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،ملزمان کے انکشاف پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش دی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیات جیسے ناسور کے خلاف جنگ جاری رہے گی،انہوں نے والدین سے گزراش کی وہ اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں کہ کہیں وہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب تو نہیں ہورہے،طالب علموں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے محفوظ مستقبل کے لئے اس ناسور سے دور رہیں اور اس کے خلاف پولیس ساتھ دیں،والدین اورشہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق “پکار “15-یا” آئی سی ٹی ایپ “15- پر اطلاع دیں۔