اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا ، ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوئی۔
ملکی درآمدات کا حجم گھٹنے برآمدات اور ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور معیشت میں اصلاحات کے نتیجے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 7فیصد کے اضافے سے منگل کو مسلسل چوتھے سیشن میں بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 285روپے 79پیسے پر بند ہوئی ۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 287روپے پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 293 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 385 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 57,691 جبکہ کم ترین سطح 57,176 رہی ۔
مزید پڑھیں: اب موبائل سگنلز کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری