الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے،پیپلزپارٹی

آباد(عامر رفیق بٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو ںنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت میں انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی،الیکشن کمیشن سے الیکشن ملتوی ہونیوالی درخواستوں کی سماعت نہ کرنے کی ڈیمانڈ کی ہے، کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کرنے کی کوئی یونیفارم پالیسی بنائی جائے،عوام جس کو بھی منڈیٹ دے گی پیپلز پارٹی اس کا احترام کرے گی،لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے بھی ہم نے بات کی،حلقہ بندیوں کے لئے جو کمیٹیاں بنیں اس میں ہمارا کوئی رول نہیں تھا،ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے سفید جھوٹ بولا،سب کو پتا ہےکہ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کا برا حال ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد فیصل کریم کنڈی،ناصر حسین شاہ،سعید غنی،سید حسن مرتضیٰ،شجاع خان،روزی خان اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد تشکیل دیا تھا،وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی تھی،دونوں سائیڈز سے خیر سگالی کا پیغام پہچانا چاہتے تھے،پیپلز پارٹی انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں چاہتی،ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہوگی،ہم نے ڈیمانڈ رکھی ہے کہ انتخابات میں ملتوی کرنے کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوں،ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے جو الیکشن تاخیر کی درخواستیں آئیں ہیں اس کو سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دی جائیں گی،ہر صوبے کے حلقہ بندیوں کا ڈیٹا چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھی،ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اعتراضات بھی الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے،پوسٹل بیلٹ کی اپلیکیشن کو فی الفور الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ڈالی جائے۔ہم نے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کرنے کی کوئی یونیفارم پالیسی بنائی جائے،ہم نے کچھ شکایات کیں اور کچھ تجاویز دیں۔ نومینیشن پیپرز ریٹرننگ آفیسر کو دے دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے تجویز دی کہ جیسے ہی کوئی اعتراض ہو واٹس ایپ پر بھیج دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یہاں آئے،ہم نے واضح بتایا کہ الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے،ہمیں بتایا گیا کہ جلد الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا،ہم نے کچھ اپنی شکایات بھی سامنے رکھیں جس پر الیکشن کمیشن نے مثبت جواب دیا،پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،عوام جس کو بھی منڈیٹ دے گی پیپلز پارٹی اس کا احترام کرے گی،لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے بھی ہم نے بات کی۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے شاید بیوقوف ہیں،حلقہ بندیوں کے لئے جو کمیٹیاں بنیں اس میں ہمارا کوئی رول نہیں تھا،جب حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر سماعتیں ہوئی اس میں سب سے زیادہ اعتراضات پیپلز پارٹی کے تھے،ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے سفید جھوٹ بولا،سب کو پتا ہےکہ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کا برا حال ہوگا، ایم کیو ایم ایک مردہ گھوڑا ہے اور کراچی کے اندر ایک مری ہوئی سیاسی جماعت ہے۔سید حسن مرتضٰی نے کہا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہیں ہوئے،صوبہ پنجاب میں کونسلز بنادی گئی جس میں ن لیگ کے لوگ بھرتی کیے گئے،صوبہ پنجاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے ہم سے اتفاق کیا ،ہم نے شکایات کی ہیں انتظار ہوگا کہ دور کی جائیں۔

مزید پڑھیں: آج ہوں کل ہوں الیکشن ضرور ہوں گے، آصف زرداری

تازہ ترین

December 26, 2024

اقلیتوں کو آئین کے تحت مکمل حقوق، مذہبی آزادی حاصل ہے،عائشہ بٹ

December 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 26, 2024

یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

December 26, 2024

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب

December 26, 2024

19ستمبر کو ہم نے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں حصہ لیا ، چئیرمین ڈیموکریٹک گروپ آغا شیراز ملک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ