قصور(ویب ڈیسک)صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ عوام باشعور،باریاں لینے والوں کو 8فروری کو مایوسی ہوگی۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ضلع قصور سے 22بلدیاتی نمائندوں،تاجر رہنماؤں، سابق چیئر مین،کونسلرز کی ملاقات،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں میاں عبدالخالق،مشتاق احمد بھٹہ اور شفقت باری،رانا شہزاد،راشد علی،راؤ منیر،عمران حفیز،آصف جٹ،ملک شہباز اور ملک مشتاق،مہر شوکت،ملک غلام رسول،ملک خالد،حافظ جنید،ڈاکٹر شبیر،ولی محمد،میاں عمران،میاں شفیق احمد،ملک مدثر،راشد اسلم شامل ہیں۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ لوٹ مار کی بجائے استحکام پاکستان پارٹی ملکی وسائل عام آدمی پر خرچ کرے گی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک بھر میں کرپشن کا نیا سسٹم متعارف کرایا۔عوام سوال کرتے ہیں کہ فرح گوگی کیوں ملک میں واپس نہیں آ رہیں؟