بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 جیت لیا

سڈنی(وسیم بٹ) بنگلہ دیش نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 جیت لیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کا اختتام ایک شاندار ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہوا جس میں شریک ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ایک ایسے ایونٹ کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس نے نہ صرف کرکٹ کی عمدگی کا مظاہرہ کیا بلکہ مختلف ، جامع اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 میں کثیر الثقافتی کرکٹ ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ دینے میں آیا ۔ مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والی 8 کمیونٹی ٹیمیں اس تاریخی مقام پر ایک پرجوش ٹورنامنٹ کے لئے جمع ہوئیں جس نے سرحدوں کو عبور کیا اور کھیلوں کے ذریعے اتحاد کا جشن منایا۔اس ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر اے ڈی گروپ آف کمپنیز کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ عدیل ملک اے ڈی گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں اور ان کے گراں قدر تعاون کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ ہوتی۔ اس اسپانسرشپ نے ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کی کامیاب کیا اور اسے رونق بخشی تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی سمیت معزز مہمان موجود تھے کرکٹ لیجنڈز بریٹ لی اور رسل آرنلڈ بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔نک ہاکلی نے کہا کہ کامل خان کی کاوشوں سے منعقدہ یہ کتنی شاندار تقریب ہے یہ ایونٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرے گا اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔ ایونٹ کے بانی کامل خان نے کہاکہ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح کرکٹ مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے ۔ یہ کھیل کے لئے ہماری مشترکہ محبت کا عکاس ہے اور اس طرح کے ایونٹس اپنائیت اور اتحاد کا احساس پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا : شان مسعود

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی