اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی ٹی شعبے کے لئے 3 پالیسیوں کی منظوری دیدی ۔ ملک میں سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کے لئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ ملک میں جلد فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا ء کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں عمر سیف نے کہا کہ آج کابینہ نے تین بڑے فیصلے کئے ہیں، ’کابینہ نے آئی ٹی سیکٹر سے منسلک پاکستان میں پہلی اسپیس پالیسی منظور کی ہے‘۔ یہ پالیسی اتنی ہی ضروری ہے جتنی ہماری ٹیلی کام پالیسی ضروری تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں پہلے پی ٹی سی ایل ہوا کرتی تھی اور اس سیکٹر کو ریفارم کرنے کے لئے ٹیلی کام ایکٹ لایا گیا اور اجازت دی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی اسپیکٹرم لے کر ٹیلی کام سروسز آفر کر سکیں۔ اب سب کے ہاتھ میں فون اور سمز ہیں، اب آپ کو لینڈ لائن لینے کے لئے دو ایم این ایز کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرائیویٹ ٹیلی کام آپریٹرز کو اسپیکٹرم کی اجازت دی۔ اس میں حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی اپنی سروسز فراہم کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، 11 نکاتی ایجنڈا جاری