اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد، مالا کنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر، مرکز مقبوضہ کشمیر میں دوڈا سے 103 کلومیڑ مشرق تھا۔
زلزلے سے لوگوں میں شدید خواف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مزید پڑھیں: نیپال: 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس