تربت (نیوز ڈیسک)سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کودہراتی ہے ہم نے شہداء کابیڑا اٹھایاہے،دنیامیں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتناعرصہ جیل میں کاٹاہو،نوجوان مزدوروں کوریلیف فراہم کر نے کی کوشش کریں گے ،بلوچستان میں بہت وسائل ہیں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے ،پیر کوورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے کہ پاکستان کوبنائیں ،آپ سے وعدہ کررہاہوں بلوچستان کے غم ہم سمجھتے ہیں ،بلوچستان کوایسابنائوں گاکہ یہ پہلے سے دس گنازیادہ ترقی یافتہ گا،بلوچستان کی زمین سونااگل سکتی ہے ،بلوچستان پاکستان کودنیا کابڑاملک بنائے گالیکن یہ سب کچھ پیار سے ہوگا ماردھاڑ سے نہیں ہوگا،بلوچستان میں جوپانی آتاہے اس کی لائننگ نہیں ہوتی ،جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں،بلوچستان میں امن بھی آئے گا،ہم بلوچستان میں ہسپتال بھی بنائیں گے ،میں ہرقدم میں چین والوں کے ساتھ چلوں گا،جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں۔
مزید پڑھیں: آج ہوں کل ہوں الیکشن ضرور ہوں گے، آصف زرداری