لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے اس دوران نواز شریف نے کہا کہ کراچی والے تیاری کریں شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدے داروں کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے۔