اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء نے نیوزی لینڈ میں معاہدہ کرلیا ہے۔
فاطمہ ثناء خواتین سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔ان کو ابتدائی 6 میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر تھیں۔
فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔
فاطمہ ثناء اس سے قبل سی پی ایل بھی کھیل چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟