اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء اورسابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہے اور وفا میری سیاسی شناخت ہے۔ میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ہے۔ میں نےہمیشہ اپنے مخالفین کیساتھ سیاسی جنگ لڑی ہے ذاتیات کی نہیں ۔منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ میں اپنے مخالفین کے ساتھ جنگ اصولوں کی لڑتا ہوں اور انکے بزرگوں اور اھل خانہ کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے مشرف اور عمرانی ادوار میں اپنے سیاسی مخالفین کی درخواستوں پہ دو دفعہ چھ چھ ماہ قید کاٹی ۔ دونوں دفعہ اللہ نے مہربانی کی میں باعزت رہا ہوا اور اپنی قیادت کو ساتھ رشتے کی حرمت کا پاس رکھا۔
میرے سیاسی مخالفین نے میری بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمے بنائے، انہو ں نے کم از کم 3 درجن پیشیاں بھگتیں ۔ میرے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا۔ مجھ پر آئین کے آرٹیکل 6 کی کاروائ کا عمرانی کابینہ نے آغاز کیا وہ بھی میرے سیاسی مخالفین کی درخواست پہ ہوا۔ اسکی سزا موت ہے۔
میں اور میرا خاندان کبھی مفرور نہیں ہوا ۔ نواز شریف کیساتھ غیر متزلزل رشتہ ہے۔ یہ سیالکوٹ کے باسیوں کی محبت ہے 34سال سے پورے قد سے کھڑا ہوں۔ اپنے والد مرحوم کی عزت کا پاس رکھا ہے۔
میں کمزور انسان ہوں اللہ عزت سلامت رکھے وفا کے رشتے نبھانے کی ہمت۔ عطا فرما آمین
مزید پڑھیں: آج ہوں کل ہوں الیکشن ضرور ہوں گے، آصف زرداری
میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ھے اور وفا میری سیاسی شناخت ھے۔
میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ھے۔ میں نے ھمیشہ اپنے مخالفین کیساتھ سیاسی جنگ لڑی ھے ذاتیات کی نہیں ۔ میں اپنے مخالفین کے ساتھ جنگ اصولوں کی لڑتا ھوں… pic.twitter.com/xyGnM6uwTq— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 19, 2023