سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب آج 19 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔
آئی پی ایل میں پہلے سن رائزز حیدرآباد نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان پیٹ کمنز کو ساڑھے 20 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا جس کے بعد کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے۔
اس سے قبل گزشتہ سال انگلش ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سیم کرن کو پنجاب کنگز ریکارڈ ساڑھے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
لیکن پیٹ کمنز کا یہ ریکارڈ کچھ منٹوں میں ہی ٹوٹ گیا جب آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈر نے2024 کے ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔
The record created not long back is 𝘽𝙍𝙊𝙆𝙀𝙉! 🤯
Most expensive player of all time 👇
P̶a̶t̶ ̶C̶u̶m̶m̶i̶n̶s̶ Mitchell Starc 😎
Mitchell Starc is SOLD to #KKR for INR 24.75 Crore 💜#IPLAuction | #IPL
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023
یوں مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو 14 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا۔
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو کسی ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ ہوگیا
واضح رہے کہ مچل اسٹارک 2015 کے بعد 2024 میں آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔