یوکرین پر بات چیت کیلئے روس تیار ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین، امریکا اور یورپ چاہیں تو یوکرین کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے روس تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چیف آف جنرل اسٹاف والیری گیراسیموف سمیت اعلیٰ دفاعی قیادت کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، یورپ اور امریکا میں جو لوگ روس کے خلاف جارحانہ رکھتے ہیں، کیا وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟ انہیں ایسا کرنے دیں، تاہم ہم یہ اپنے قومی مفادات کے مطابق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمارا ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے، روس کا یورپ کے ساتھ لڑنے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم یوکرین کا نیٹو رکن بننا روس کے لیے آئندہ 10 برسوں یا 20 برسوں میں بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔

پیوٹن نے کہا کہ روسی فوج کو اب میدان جنگ میں سبقت حاصل ہے، اب ہم خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کو ترک نہیں کریں گے، تاہم روس کو بہتر فوجی مواصلات، جاسوسی، ہدف سازی اور سیٹلائٹ کی صلاحیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کا شعبہ دفاع مغربی ممالک کے مقابلے میں زیادہ فعال ہے، روس اپنی جوہری قوتوں کو اپ گریڈ کرتا رہے گا اور اپنی جنگی تیاری کو بلند سطح پر رکھے گا۔

وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین میں 7 ہزار مربع کلومیٹر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں جبکہ فروری 2022 سے ٹینکوں کی تیاری میں 5.6 گنا، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کی تیاری میں 16.8 گنا اور توپ خانے کے گولوں کی پیداوار میں 17.5 گنا اضافہ کیا ہے۔

یوکرین کے تقریباً 17.5 فیصد علاقے پر روس قابض ہے جسے 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد عالمی سطح پر یوکرین کا حصہ تسلیم کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: روسی شہری بنا پاسپورٹ ویزا کے جہاز میں سوار ہو کر امریکہ پہنچ گیا

تازہ ترین

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

November 9, 2024

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ