بھارت: کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا، 1 ہلاک 142 نئے کیسز رپورٹ

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 کے 142 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق عالمی وباء کے باعث بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں سے 6 اموات گزشتہ پیر کو ہوئیں۔

وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پیر کو وفات پانے والے مریضوں میں سے 5 کا تعلق کیرالہ سے تھا جبکہ ایک شخص اترپردیش کا رہائشی تھا۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے جبکہ وائرس سے صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شرح 98.81 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے سفر سے گریز کی ہدایت

وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کو ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی