کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے 70 فراریوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان زچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق بی ایل اے کمانڈر سرفراز احمد نے کہا کہ میں کالعدم بی ایل اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں۔
سرفراز احمد بنگش زئی نے کہا کہ میں بلوچستان میں محکمہ خوراک میں ملازم رہا، میرے پاس گھر، گاڑی اور سب کچھ تھا، لیکن میں 2009 میں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا۔
سابق بی ایل اے کمانڈر نے کہا کہ میں نے قومیت کے نام پر بہت سی کارروائیاں کیں، لیکن جب میں نے نام نہاد لیڈروں کو عیش کرتے دیکھا تو مجھے پتا چل گیا کہ یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹی آف تربت بلوچستان کے 16 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ