لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے گھر کےگیراج میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی جوان شہید
پولیس نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔