جعلی ڈگری کیس: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید احمد تاحیات نااہل قرار

گلگت بلستان(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید احمد کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا، جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ انتخابی سیاست اور پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوچکے ہیں۔

آئی ایس ایف کے سابق صدر رحمان داریلو نے سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید کے خلاف چیف الیکشن کمشنر جی بی کے پاس درخواست دیکر موقف اختیار کیا تھا کہ خالد خورشید کو عدالت نے صادق اور امین ثابت نہ ہونے سمیت حقائق چھپانے کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا ہے لہٰذا انہیں آئندہ انتخابی سیاست سے اور پارٹی کی سیاست سے بھی نااہل قرار دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مذکورہ درخواست پر تقریباً آٹھ سماعتوں کے بعد آج حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے، تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے حقائق چھپانے کی بنیاد پر 4 جولائی کو حلقے کی سیاست اور اسمبلی کی باقی ماندہ مدت کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا کی درخواست پر سنا دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آئی ایس ایف کے سابق صدر رحمان داریلو نے چیف الیکشن کمیشنر کے پاس نئی درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:الیکشن اب رکیں گے نہیں مارچ سے پہلے ہوں گے، آرمی چیف

واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، عدم اعتماد سے عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد سے اب تک انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس کے باوجود کہ ان کو جعلی ڈگری کیس میں وزارت اعلیٰ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور تاحیات نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ