ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کیسے چلایا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

حیدر آباد، اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کیسے چلایا جاسکتا ہے ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کا فروغ ہمارے لئے ضروری ہے،دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا، ہر صوبے کو اپنی ثقافت اور تاریخ کو اون کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، نوجوانوں کے ہاتھ سے اسلحہ لے کر قلم دینا ہوگا، دانشور اور نوجوان جاگ جائے تو ملک کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، 2024 میں پاکستان کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈرز کو قتل کردیاگیا، ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کو کیسے چلایا جا سکتا ہے، ہر پاکستانی محب وطن پاکستانی ہے، اختلاف رائے رکھنا سب کاحق ہے، ذاتی دشمنی نہیں ہونی چاہئے، کچھ لوگ ہم میں نفرت اور تقسیم چاہتے ہیں، ہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرناہوگا۔

مزید پڑھیں: ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ آتی رہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے سیاچن کی برف پگھل جائے گی، برف پگھلی تو پہلےسیلاب آئے گا اور پھر پیاس سے لوگ مریں گے، ہمیں اپنے مستقبل کی تیاری پہلے سے کرنی ہوگی، عوام میں آگاہی کیلئے مہم چلانی ہوگی، سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ