لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کئے گئے ہیں،تعیناتی کی منتظر رافعہ قیوم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ سیدہ تہنیات بخاری کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سونیا صدف کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت جبکہ او ایس ڈی محمد مرتضٰی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز کامرس تعینات کردیا گیاجبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات آبگینے خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اسی طرح تعیناتی کی منتظر شرینہ غلام مرتضٰی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات سارہ لونی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: مشن پنجاب! آصف علی زرداری کی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں