کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ہے۔
اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہوکر نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکیں ۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی تجویز ہے۔
سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل12جنوری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شاہین اور شاداب نے وارم اپ میچ میں بولنگ کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے27اوورز میں96اور دوسری اننگز میں18.2اوورز میں76رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔