مقتدرہ اور عدلیہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کی ایک پوری تاریخ رکھنے والے محب وطن شہری کے طور پر اپنے وطن کی صورتحال پر نہایت فکرمند اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس جانب دھکیلا جا رہا ہے وہ سراسر تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، مقتدرہ اور عدلیہ ان کے یا تحریک انصاف کے ساتھ نہیں، وہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کررہے ہیں۔

‘آئی ایم ایف سے تعاون کا وعدہ شفاف انتخابات سے مشروط تھا’
اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور یکطرفہ انتخابات کا سب سے بڑا اور فوری اثر پہلے سے کمزور معیشت اور آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معاملات پر پڑے گا کیونکہ آئی ایم ایف سے تعاون کا وعدہ صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط تھا۔

‘پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں’
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قومی انتخابات ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کا پیش قیمت موقع ہے، صاف اور شفاف انتخابات سے ملک میں اس سیاسی استحکام کا دروازہ کھلے گا جو معاشی استحکام و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ، ان سے کاغذات نامزدگی چھین کر اور انہیں ہراساں کرکے پی ٹی آئی اور اس کے امیدواروں کو انتخابات سے باہر کرنے کی ظالمانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

‘سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی استحکام ممکن نہیں’
عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی علامت اور ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت کو جبراً انتخاب سے باہر کرکے سیاسی استحکام کو تباہ و برباد کرنے کی مجرمانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی موجودگی میں معاشی استحکام کی توقع ممکن نہیں جس سے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے مواقع کم سے کم تر ہوتے جائیں گے۔

‘عوام غصے کی حالت میں ہیں’
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنی رائے کے اظہار اور حکومت کے انتخاب کا موقع فراہم کرتی ہے مگر پچھلے 20 ماہ میں بنیادی آئینی حقوق کی بدترین پامالیوں، ناکام ترین حکومتوں کی تباہ کن معاشی و انتظامی پالیسیوں اور شہری و سیاسی آزادیوں کے سلب کیے جانے پر عوام شدید غم و غصہ کی حالت میں ہیں۔

‘عوام کو آئینی اظہار کا موقع نہ ملا تو مہلک نتائج برآمد ہوں گے’
عمران خان نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار پر کامل یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر تحریک انصاف نے عوام کے غصے کو پرامن سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے دستوری طریقے سے سنبھالا اور ملک کو انتشار سے بچائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے جذبات کے آئینی اظہار کا موقع نہ دیا گیا تو اس سے نہایت مہلک نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سینئر نائب صدر ہوں عمران کے بعد عہدہ میرا ہے، لطیف کھوسہ

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ