واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے 886 ارب ڈالرکا دفاعی بجٹ منظور کرلیا جس میں سے 30 کروڑ ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
’نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجٹ میں مختص کی گئی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ ہوگی۔
نئے بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 5.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں بجٹ میں 30 کروڑ ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان نے امریکہ کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کا جدید ورژن فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا