پیرس(نیوز ڈیسک) بھارت سے براستہ دبئی فرانس پہنچنے والے طیارے کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی سے وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ائیرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے فرانس کے ائیرپورٹ پر اترا تھا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے۔بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں بھارتی سفارت خانے نے طیارہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں: جونیئر عالمی ہاکی کپ: اسپین پاکستان کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فرانس کی سیکورٹی ایجنسیاں طیارے کے مسافروں سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ وتری ائیرپورٹ دارالحکومت پیرس سے 160 کلومیٹر دور ہے۔ چارٹرڈ طیارہ رومانیہ کی ائیرلائن کا ہے۔