کراچی (نیوز ڈیسک): سابق صوبائی وزیر اور سینئر پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر کی آڑ میں کمپرومائز کیا۔ سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے عوام کوغلط بیانیہ دیا گیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل جو سائفر کے متعلق ایک اہم فیصلہ آیا ہے۔ جنہوں نے فیصلہ دیا ہے ان کا احترام کرتے ہیں لیکن چند الفاظ تاریخی حقائق کے منافی ہیں۔نوجوان نسل کو حقائق بتانے چاہئیں۔ سائفر کی وجہ سے کس ملک کو فائدہ ہوا۔ سائفر کو لیک کرنے سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ جب جلسے میں لہرایا گیا اس سے ایک ماہ پہلے تک ان کو کاپی ملی تھی۔ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے اس وقت کا وزیر خارجہ ایک ماہ تک خاموش رہا۔
انہوں نے بتایا کہ قوم کو اپنی ذاتی مقاصد کے لیے گمراہ کیا گیا، پوری قوم کو غلط بیانیہ دیا گیا۔ اس ملک کے ساتھ آپ کے جو تعلقات تھے وہ خراب ہوئے۔ پاکستان کو مشکلات کا سامنا آج تک کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک میں عوام کے جذبات کو غلط طریقے سے ابھارا گیا۔ آپ نے اپنے ملک کو نقصان پہنچایا۔میڈیا نے جس طرح اس کو لیا اس سے بھارت کو فائدہ ہوا۔ دیگر ممالک کو فائدہ ہوا لیکن ہمارے ملک کو نقصان پہنچا۔ اپنی حکومت بچانے کے لیے لائف ٹائم کی ایکسٹینشن دینے کی آفر کی گئی۔ ماضی میں اصلی بڑی پارٹی کے لیڈروں نے جیلیں کاٹی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کیسے چلایا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو