پشاور(نیوز ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نور عالم خان جے یو آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان مولانا عطا الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان 2024 کے عام انتخابات جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ سے لڑیں گے۔
واضح رہے کہ نورعالم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ سے حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد
خیال رہے کہ نور عالم خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بازگشت کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور انہوں نے اس وقت کے پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے باوجود قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔