ورلڈ کپ: بھارتی میزبان پاکستانی ٹیم کو کیا کھلا رہے ہیں

ورلڈ کپ 2023 کا سنسنی خیز معرکہ 5 اکتوبرسے شروع ہورہا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج کھیلے گی۔ بدھ کی شب حیدرآباد دکن پہنچنے پر بھارتیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے جمعرات کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اسی سٹیڈیم میں آج دوپہر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد میں قیام کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی لذیذ کھانوں سےتواضع کی جارہی ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مینو میں چکن، مٹن اورمچھلی بطور پروٹین شامل ہو گی، البتہ وہاں مقدس سمجھی جانے والی گائے کا گوشت گرین شرٹس سمیت کسی کو بھی کھانے کو نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ گرین شرٹس کیلئے مینو میں بٹر چکن، گرلڈ فش، لیمب چوپس اور مٹن کڑاہی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولوگنیز سوس میں بنی ہوئی اسپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے۔ پاکستان ٹیم حیدرآباد میں تقریبا دو ہفتے قیام کرے گی، جہاں کھلاڑی چِیٹ مِیل کے طور پر حیدرآبادی بریانی کا لطف بھی اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ