گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت 3600روپے من مقررکرنے کااعلان

گلگت (نیوزڈیسک)گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت 3600روپے من مقررکرنے کااعلان کردیاگیا،ہفتہ کو وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گندم کی قیمت کااعلان کیا تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ قیمت کتنی دیر کے لئے مقرر کی گئی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا، وزیر اعلی نے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے گلگت کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نےبتایاکہ باقی صوبوں کی طرح اگر گلگت بلتستان کو بھی این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جائے تو یہ سالانہ تقریبا 150 ارب روپے بنتے ہیں جس سے گلگت کے معاشی مسائل ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم ایشو کے پائیدار حل اور قابل عمل لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے شرکاءاجلاس کو گندم سبسڈی کے تاریخی پس منظر اور مختلف ادوار حکومت میں اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ملکی سطح پر گندم کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ کی بنیاد پر عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کرتے ہوئے قیمتوں میں مناسب اضافے کے ذریعے متوقع گندم بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی منصفانہ اور شفاف تقسیم اور ترسیل کیلئے بائیو میٹرک کا نظام متعارف کروائے گی اور عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے عین مطابق گندم اور آٹے کی فراہمی سمیت کوٹے کی مقدار بڑھانے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کریگی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ