اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی کے سربراہ صدر پی ایچ ایف ہونگے۔اراکین میں بیرسٹر میاں علی اشفاق (پنجاب)، سیدہ شہلا رضا (سندھ)، راو سلیم ناظم اولمپیئن (پنجاب)، مصدق حسین اولمپیئن (کے پی کے)، میر ہمایوں عزیز کرد (بلوچستان) شامل ہیں۔ میر طارق حسین بگٹی نےکمیٹی پاکستان سپورٹس بورڈ کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تناظر میں قائم کی ھے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد اور صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تفویض کئے گئے پی ایچ ایف معاملات کی نگرانی کرنا ھے۔
قائم کمیٹی پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت سکروٹنی اور الیکشن کا منصفانہ انعقاد کریگی۔
مزید پڑھیں: حیدر حسین بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف بحال