اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں فورسز کے کافلے پر حملے مذمت کی ہے۔ فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلا ل بھٹو نے کہا کہ فورسز پر حملے کرنے والے ملک دشمن عناصرعبرت ناک انجام کو پہنچیں گے۔ آصف علی زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی جوان شہید