اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ناصر قدیر HC و دیگران نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لا کر گن پوائنٹ پر سرقہ باالجبرو موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گینگ گروپ محمد بلال عرف پہلوان ولد حبیب الرحمن ،احسان اللہ عرف حسن ولد توکل خان ،سلیمان عرف جملہ ولد عبداللہ خان سکنان جوہد گاؤں ڈیم کالونی شمشاد مارکیٹ اسلام اباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے الہ واردات دوعدد پسٹل 30 بور ایمونیشن ایک عدد اٹومیٹک خنجر اور ہونڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کیا ہے۔ مزید تفتیش پر ملزمان کے قبضہ سے تھانہ کو سار کے 2عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور تھانہ شمس کالونی کا ایک چوری شدہ موٹر سائیکل ۔تھانہ کھنہ کا ایک عدد موٹر سائیکل اور تھانہ گولڑہ شریف کے چھینے ہوئے موبائل فونز اور تھانہ کوہسار سرقہ بالجبر کے مقدمات کی نقدی وغیرہ برامدہوئی ہے ۔ملزمان نے تھانہ گولڑہ شریف شمس کالونی تھانہ سنبل تھانہ کو سار تھانہ کھنہ کے ایریا سے سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کو شناخت پریڈ پر حوالات جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہے۔ افسران بالا نے ایس ایچ او تھانہ کوہساراور ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی پر شاباش دی ہے۔