نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق سفارت خانے کے قریب دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کا شبہ، بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔