اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءاور 2018ءکے انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کا ہر طرح سے راستہ روکا گیا تھا۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختونوں کو شناخت دی تھی۔ کے پی کے عوام صدر آصف علی زرداری کا احسان نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے لوگ دل، جگر اور گردوں کے مفت علاج کے لئے سندھ جاتے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ ہے کہ کے پی میں بھی این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ آج کے پی کا ہر نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے کے پی کو لوٹنے کے سوا کوئی کام ہی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات 2024: بلاول بھٹو کے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور