راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ ہسپتال پر جاری توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کی فزیکل پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر ، ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اعجاز احمد ، ایکسئین بلڈنگ بھی وہاں موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جاری کام پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بریفنگ بھی لی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گراؤنڈ فلو پرٹائل ورک 99% ہوچکاہے۔ HVAC سسٹم کے بلاک ٹیک کو ٹھیک کر کے ری ڈو کیا جا رہا ہے۔ہسپتال تک آسان رسائی دینے کے لئے ہولی فیملی کے سامنے دوطرفہ سڑک بنائی جائے گی۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہسپتال کی بیسمنٹ کے مسائل کوبھی فوری حل کیا جائے۔ہولی فیملی ہسپتال پر اوورآل 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔نیو بلڈنگ میں فزیکل پراگریس 56% جبکہ اولڈ بلڈنگ کی پراگریس 66% ہے۔ہولی فیملی کی تعمیر نو کی ڈیڈلائن 20 فروری ہے۔تعمیرنو کا کام ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کریں گے، 24 گھنٹے کام جاری ہے۔پنجاب بھر میں 100 سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے-ہولی فیملی کو جدید ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔بی بی ایچ کی او پی ڈی کی ری ویمپنگ پر 16 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔11 کروڑ روپے ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو مہیا کئے گے ہیں۔اہلیان راولپنڈی کے لئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بس کچھ قدم کے فاصلے پر ہے۔کمشنر راولپنڈیاپنی تکمیل کے بعد یہ ہسپتال مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرے گا۔