راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی امیدوار حلقہ PP19اقبال خان خٹک شہید بینظیر بھٹو کی 16برسی کے موقع پر جائے شہادت پر اپنے کارکنان کے ہمراہ حاضر دی اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو دعا مغفرت کرتے ہوئے کہا کے شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک اور قوم کے لیے جان دے دی لیکن دشمن عناصر کے میشن کو کامیاب نہیں ہونے دیا شہید بی بی کا قتل انٹرنیشنل قتل تھا کیونکہ پاکستان اور عوام کی آواز صرف شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھی اور دشمن نے شہید بی بی کے قتل کا منصوبہ بنا کر 27دسمبر کی وہ شام جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھی دشمنوں نے اس ملک کی بیٹی پر قتلانہ حملہ کر کے پاکستان کی ترقی اور امیدوں کا خون کیا ہے۔