300یونٹ بجلی فری،تنخواہیں دگنی ،بلاول بھٹو کا10نکاتی منشورکااعلان

300یونٹ بجلی فری،تنخواہیں دگنی ،بلاول بھٹو کا10نکاتی منشورکااعلان

گڑھی خدا بخش، اسلام آباد(عامررفیق بٹ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے 10نکاتی منشورکااعلان کردیا،300یونٹ بجلی فری،ملازمین کی تنخواہیں دگنی کی جائیں گی۔
پیپلزپارٹی کا 10نکاتی منشورکااعلان

1۔300یونٹ تک بجلی فری ملے گی
2۔تنخواہیں 2گنی کی جائیں گی
3۔ملک بھر میں مفت علاج کااعلان
4۔بینظیر مزدور کاربنانے کااعلان
5۔ہربچے تک تعلیم کی آسان رسائی
6۔غریبوں کیلئے 30لاکھ گھروں کا اعلان
7۔کسانوں کیلئے ”ہاری“کارڈبنانے کا اعلان
8۔نوجوانوں کیلئے”یوتھ کارڈ”بنانے کا اعلان
9۔ بھوک مٹاؤپروگرام شروع کرنے کااعلان
10۔ گرین انرجی پارکس بنانے کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئےالیکشن لڑرہاہے۔مہنگائی ،بروزگاری،غربت اوردہشت گردی کے مقابلے کیلئے آپس کی لڑائیاں چھوڑناپڑیں گی۔عوام نے پیپلزپارٹی کو موقع دیا تو 10کام ترجیحی بنیادوں پرکروں گا ۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ حکومت بنائی توپہلی ترجیح 5سالہ منصوبے میں تنخواہوں کو دگنی کردیں گے۔300یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔ غریب ترین افراد کو 300یونٹ تک کاسولر یونٹ حکومت فراہم کرے گی ۔حکومت بنائی تو ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنائیں گے۔حکومت بنائی تو ملک بھر میں مفت علاج کا نظام بنائیں گے۔غریبوں کو 30لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔غربت مٹانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھائیں گے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسانوں کیلئے”ہاری کارڈ“بنا کر دیں گے۔مزدوروں کو ”بینظیر مزدور کارڈ“بنا کر دیں گے۔نوجوانوں کیلئے ”یوتھ کارڈ”کے ذریعے مالی مدد فراہم کریں گے۔حکومت بنائی تو پاکستان پیپلزپارٹی”بھوک مٹاؤ پروگرام “شروع کرے گی۔ہر ڈویژن میں ”یوتھ کارڈ“بنائیں گے ۔نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے۔صحت کے مفت نظام کو پورے پاکستان میں کھڑا کریں گے۔سیلاب متاثرین کو وعدہ کیا ہے کہ 20لاکھ گھر دیں گے مالکانہ حقوق خواتین کو دیںگے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ رہنما اورکارکن الیکشن کی تیاری پکڑلیں،دمادم مست قلندر ہوگا ۔ پیپلزپارٹی بھاگنے والوں میں سے نہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ہمارے قائدین کوشہید توکرسکتے ہو تم کتنے بھٹو ماروں کے ہر گھر سے بھٹونکلے گا۔عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔16سال پہلے کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بینظیر بھٹو کوشہید کرکے پیپلزپارٹی کوختم کردیں گے۔ہرسال جیالے گڑھی خدا بخش میں ان قوتوں کو للکارتے ہیں کہ وہ آج بھی شہدا کیساتھ ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آج بھی ملک میں کوئی سیاسی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے وہ پیپلزپارٹی ہے۔18ویں ترمیم کی صورت میں 1973کا آئین بحال کیا۔ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ہم نے بھگوڑے،غدار،آمربھگایااور جمہوریت کی بحالی کی صورت میں انتقام لیا۔قائد عوام کا خواب تھا صوبوں کو اختیارات دیئے جائیں تو ہم نے این ایف سی ایوارڈ دیا ۔
سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی،غربت،بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔تمام مسائل کا حل شہید بھٹو کے منشور میں موجود ہے ۔پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں۔ہم تین نسلوں سے بیروزگاری اورغربت کا مقابلہ کرتے آئے ہیں۔جہاں آج پاکستان کھڑا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنے ۔پیپلزپارٹی کی حکومت بنے تاکہ پاکستان کو مشکل سے نکال سکیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے انقلابی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ۔ہم تمام صوبوں کو انتخابی منشور دیں گے۔ہم الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ہمارا ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کراؤ۔سیاسی جماعتوں کیلئے پیغام ہے کہ آئیں اور الیکشن لڑیں۔وہ آج بھی کسی اور کے کندھوں پر سیاست کررہے ہیں۔عوام پرانی اور نفرت کی سیاست کو دفن کردیں گے۔سیاسی جماعتوں کے قائدین پرانے سیاستدان بن چکے ہیں۔18مہینوں میں ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا تھا ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کیا ۔عوام جس مشکل میں ہیں آج اس سے مقابلے کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے ۔
بلاول بھٹو نے مخالفین کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں کو مخالفین کے کاغذات نامزدگی چھینیں۔ہم الیکشن کو مقابلہ سمجھتے ہیں ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں۔ہم نے قائدین کو دفن کرنے کے بعد بھی الیکشن میں مقابلہ کیا۔اس بار بھی ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے۔سیاسی جماعتوں کو پیغام ہے کہ الیکشن لڑو۔پہلے یہ کسی اور کے کندھے پرسیاست کرتے تھے۔آج بھی کچھ لوگ کسی اور کے کندھے پرسیاست کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں، ہمایوں خان

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر