گڑھی خدابخش ،لاڑکانہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کراچی کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے نے اپنے نانا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری کے دوران ملکی سلامتی، جمہوریت کی بالادستی اور معاشی استحکام کے لئے بھی دعا کی۔
جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدابخش میں شہداء کی مزارات پر حاضری دی۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کراچی کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقعے پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی اور دعا کی۔