اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد شعیب خان زہری اور سینئر نائب صدر اول خان نے(کے پی کے) باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گل شیر خان سے پشاور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شعیب خان زہری نے اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن اور (کے پی کے) باکسنگ ایسوسی ایشن کے درمیان 2024 میں باکسنگ فائٹ سیریز کا اعلان کیا ۔ شعيب خان زہری نے کہا اگر باکسرز کے لئے باکسنگ ایونٹس ہونگے تو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ شعیب خان زہری نے کہا آج سے پہلے بھی اسلام آباد میں اپنی مدد آپ دس سے ذیادہ باکسنگ ایونٹس کروا چکا ہوں ۔ 2024 کا پلان تیار کیا ہے ۔ پاکستان بھر میں باکسنگ کو سپورٹ کرونگا ۔تاکہ باکسرز کو انٹرنیشنل مقابلے اور اچھی کھیل کا موقع فراہم کیا جائے ۔ محمد شعیب خان قومی باکسر نے کہاہمیشہ میرا خواب رہا ہے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوں۔