تھری ایم پی او کےتحت تمام گرفتاریوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کا تھری ایم پی او کا نوٹی فکیشن آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے خلاف درخواست پر 89 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں 10 نکات پر مشتمل ڈیکلریشن اور ڈائریکشنز شامل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خصوصی اختیارات کے استعمال کیلئے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔

فیصلے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹی فکیشن آئین کے متصادم ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے صوبائی اختیارات کا 1992 کا نوٹیفکیشن بھی خلاف قانون ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت کو اسلام آباد کی حد تک وفاق اور صوبے کے قوانین لاگو کرنے کیلئے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبائی اختیارات کے استعمال سے متعلق رولز تین ماہ میں تشکیل دے۔

فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت ہی اسلام آباد کی حد تک صوبائی حکومت بھی ہے چیف کمشنر نہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے دو ججز نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا کر انتخابات کروانے پر مجبور کیا: مولانا فضل الرحمان

فیصلے کے مطابق عدالتی حکم کا اطلاق انتظامیہ کے ماضی، موجود اور ہونے والے فیصلوں پر بھی ہوگا۔

عدالت نے شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دے دیے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب 26 ایم پی او کے اختیارات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دیے گئے تب یہ اختیارات محدود تھے، کسی کو حفاظتی حراست میں لئے جانے کا فیصلے کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے ، اختیارات کا استعمال صرف حکومت کرسکتی تھی کسی فرد کو تفویض نہیں کئے جاسکتے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایم پی او کا آرٹیکل تھری (2) آئین کے آرٹیکل 10(4) سے متصادم ہے، کسی بھی شخص کو صرف اس بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ یہ عمل کرسکتا ہے، گرفتاری کا اطلاق تب ہوتا ہے جب کوئی عمل کررہا ہو یا کرچکا ہو، کسی کی حراست کے آرڈرزجاری کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر