میلبرن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہونے والے سابق کپتان بابراعظم کی تکنیک پر سوالات اُٹھنے لگے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم ایک ہی انداز میں دو مختلف بالرز کا شکار بنے، جس کے بعد انکی تکنیک پر سوال اٹھائے جارہے ہیں، پہلی اننگز میں انہیں پیٹ کمنز جبکہ دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے اسی گیند پر آؤٹ کیا۔
میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سابق کپتان پہلی اننگز میں ایک جبکہ دوسری اننگز میں 41 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔
رواں سال بابراعظم ٹیسٹ میچ کی 9 اننگز میں ایک بھی نصف سینچری اسکور کرنے سے قاصر رہے، ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سابق کپتان ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا خواب پورا نہ ہوسکا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا فتح یاب
سابق کپتان نے 9 اننگز میں 22.66 کی اوسط سے 204 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔
واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔