8 فروری کو عام الیکشن نہیں،نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے،شہباز شریف

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیربدلیں گے، کشکول اب تک ہمارے ہاتھ میں ہے، ملک سےغربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید سردی میں جلسے میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں ہے، اسی جذبے، جوش کے ساتھ کارکنان نے پولنگ بوتھ پر آنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، اللہ نے کروڑوں نوجوان بچے، بچیاں اس قوم کو دی ہیں، تیل اور گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2013 میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے تھے، نواز شریف نے 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرایا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اسپتالوں میں علاج مفت کرایا، نوازشریف نے لاہور میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا اسپتال بنایا، وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردیے؟۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا، ہم نے نوجوانوں کو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر پتھراؤ کا نہیں کہا، 9 مئی کو شہداء کے بچوں اور عزیزوں پر کیا گزری ہوگی؟۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک آگے نکل گئے، ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے آزادی حاصل کی گئی، 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تحریب کار ہے کون معمار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہے، نوازشریف پیار اور محبت کے پھول برسانے آیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں سے جبر نوازشریف نے ختم کرایا تھا، گزشتہ 5 سال میں ملک میں بربادی ہوئی، ہمارے برادر اور دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے، ہم نےاپنے دیگرممالک سے تعلقات ٹھیک کرنے ہیں۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک کی خدمت کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ہم نے گالی گلوچ اور الزام تراشی نہیں کی، جنہوں نے گالی گلوچ کی اللہ ان سے حساب لے گا، میں کوئی رام کہانی اور بول بچن سنانے نہیں آیا، نوازشریف نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، یہ درست ہے جب میں وزیراعظم تھا مہنگائی تھی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی