اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک:منڈی بہاوالدین حلقہ این اے 69 سے چوہدری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق منڈی بہاؤالدین این اے 69 سے سابق ایم این اے چودھری ذوالفقار علی گوندل،چودھری قیصرہ الہی سابق ایم این اے اعجاز احمد چوہدری کی اہلیہ زوبیہ اعجاز کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے ۔جبکہ منڈی بہاوالدین کے حلقہ پی پی 40 سے سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکردیئے گئے۔
دوسری جانب ساجد احمد خان بھٹی سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کے حلقہ این اے 69 سے اور پی پی 42 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔
مزید پڑھیں: مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد