جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان (Sea of Japan) میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔

زلزلے سے متاثرہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے Ishikawa، Niigata اور Toyama نامی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

اس سونامی وارننگ میں کہا گیا کہ 3 میٹر بڑی لہریں متاثرہ حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

روس کی جانب سے بھی Vladivostok اور Nakhodka شہروں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ زلزلے کے مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہیں۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو زلزلے کے آفٹرشاکس کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ہم سونامی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جو بالکل مخالف سمت پر موجود ہے۔

دوسری جانب جاپان کے جوہری پلانٹ کا انتظام سنبھالنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سی آف جاپان کے ساتھ موجود جوہری تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب موجود Hokuriku’s Shika جوہری پاور پلانٹ کے 2 ری ایکٹرز کو زلزلے سے قبل ہی معمول کے معائنے کے لیے بند کیا گیا تھا اور ان پر زلزلے سے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان میں 2011 میں زلزلے اور سونامی سے 20 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ فوکوشیما جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچا تھا۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ