گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے ہنڈی ایجنٹس اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ما ڈل ٹائون میں بین الاقوامی گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 6 کروڑ 40لاکھ پاکستانی کرنسی جبکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز،لیپ ٹاپ،کمپیوٹر،کیشن لاکر،لیجربکس،جیک بکس اور پیسوں کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والی پانچ گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تربت میں سی ٹی ڈی کی کارراوائی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک