اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)مسلم کلب نے ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ جیت لی ۔ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ مسلم ہیلتھ ویٹ لفٹنگ کلب شاد باغ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ایونٹ میں مختلف کلبوں کے ویٹ لفٹرز کی جانب سے صلاحیتوں اور طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، اے آر ٹی ویٹ لفٹنگ کلب فورٹ روڈ نے دوسری اور ہجویری ویٹ لفٹنگ کلب گارڈن ٹاؤن میزبان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیب ویٹ لفٹنگ کلب، نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب، راشد منہاس کلب، پنجاب کالج آف کامرس کلب، پنجاب یونیورسٹی ویٹ لفٹنگ کلب، پاور جم، میاں جی ویٹ لفٹنگ کلب، سٹی کلب، بریو ہارٹ کلب، فخر ویٹ لفٹنگ کلب کے کھلاڑیوں نے بھی میڈلز اور پوزیشنز حاصل کیں۔سہیل جاوید بٹ میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق
چیمپئن شپ کے میڈلز 30 اور 31 دسمبر کو منعقدہ تقریب کے دوران تقسیم کیے گئے، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر حافظ عمران بٹ سمیت دیگر معززین بشمول ہجویری ویٹ لفٹنگ کلب کے چیئرمین صابر علی گجر نے میڈل تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔مختلف ویٹ کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں میں شہیر بٹ، دانیش بٹ، مصعب خان، غلام حسین، بابر عباس، مجاہد رسول، محمد علی اکبر، لال علی، سمیر خان، فردین، محمد عزیر، عرفان خالد، امانت علی، علی خان، وہاج ادریس بٹ، محمد علی، عثمان، احمد شیخ اور عزیز سرور، محمد علی اکبر اور دیگر شامل تھے۔
ویٹ لفٹنگ میں میڈلز کی تقسیم کی نگرانی حافظ عمران بٹ، صابر علی گجر، عبدالستار راہی، امجد امین بٹ، عقیل جاوید بٹ، حافظ جمیل، قیصر افتخار، عبداللہ ادریس بٹ، محمد حلیق، ظہور احمد، کاشف برکت اور مشتاق احمد نے کی۔