شیخ رشید نے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وکیل شیخ رشید نے بتایا کہ ریسٹ ہاؤس کے بقایا جات کی رسیدیں فرضی ہیں، کبھی ریسٹ ہاؤس میں قیام نہیں کیا، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کو فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (یکم جنوری) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نظارت شاہ نے جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا ہے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لہذا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 (9)(سی) کی خلاف ورزی کی گئی، حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں ہے۔

فیصلے کے مطابق شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی کے فارم-بی میں اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: شہرکی خبریں عام انتخابات: کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کا ڈیٹا جاری

تحریری فیصلے میں مزید بتایا گیا تھا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے، حلف نامے کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے ریسٹ ہاؤس چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی