اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 655 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسی طرح مورگاہ بارڈر خیبر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو چرس برآمد کی۔

ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ آر سی ڈی روڈ حب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمد بھی برآمد کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی اور خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان اے این ایف نے بتایا تھا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر جی ایف-0791 بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد کر لی۔

مزید بتایا تھا کہ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآم پشین سے 510 کلو چرس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 335.6 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ مورگاہ بارڈد خیبر سے 4 مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس نے بتایا تھا کہ اس کے علاوہ پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی ہے، اسی طرح خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کر لی اور میاں بیوی کو چار بچوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر