’9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں‘، زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھاکہ مجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤنگی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں۔

زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگی اور آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں۔

زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل پشاورہائی کورٹ میں موجود ہیں۔

خواتین پولیس اہلکاربار روم پہنچ گئیں اور زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم انصاف لائرزفورم نے خواتین پولیس اہلکاروں کو بارروم سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر اور عمر ایوب سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم دیا ہے۔

عدالت نے جن 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے ان میں مرادسعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی فیڈرل سروس ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ