اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے خود احتسابی نظام کے تحت 176 افسران و ملازمین کو چارج شیٹ کر دیا۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس میں خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشاندہی ہوئی۔خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سلطان علی خواجہ نے فوری طورپر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قا ئم کی۔تحقیقاتی کمیٹی ایک ایڈ یشنل آئی جی، چار ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل تھی۔آئی جی سلطان علی خواجہ نے کہاہے کہ موٹروے پولیس میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کا بنیادی مقصدا حتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی نیک نامی پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔